الو سے کورونا کا علاج ممکن ہے، کورونا کا علاج صرف ڈاکٹر ہی کر سکتے ہیں۔۔۔ بھارتی بزرگ کے بدلتے بیان، آخر حقیقت کیا ہے؟

ہماری ویب  |  Apr 09, 2020

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جے پور کے گاؤں کے رہائشی ایک بزرگ نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ 'الو سے کورونا وائرس کا علاج ممکن ہے، جبکہ یہ وائرس ایک چھوت کی بیماری ہے'۔

بزرگ کا کہنا تھا کہ 'یہ مرض سوئیوں، دوائیوں یا ڈاکٹروں سے نہیں جائے گا بلکہ ایک پرندہ جسے الو کہا جاتا ہے، اگر اس پر ہاتھ پھیرا جائے اور پھر وہ ہی ہاتھ مریض کے اوپر پھیرا جائے تو یہ مرض ختم ہو جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ طریقہ ان کے بزرگوں کا آزمایا ہوا ہے'۔

تاہم بعدازاں پولیس نے انہیں حراست میں لیا جس کے بعد بزرگ نے اپنا بیان بدل ڈالا۔

بزرگ نے یہ تسلیم کیا کہ انہوں نے کورونا وائرس کے علاج سے متعلق جو کہا تھا وہ محض جھوٹ اور بکواس تھی جبکہ وہ چند نوجوانوں کے اکسانے پر یہ ویڈیو بنانے کے لیے راضی ہوئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More