جنوبی کوریا میں رات کی تاریکی میں آسمان پر ایک پراسرار روشنی دیکھی گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آسمان پر روشنی نمودار ہوئی اور پھر تھوڑی ہی دیر بعد غائب بھی ہو گئی۔
یہ پراسرار ویڈیو یوٹیوب پر اپ لوڈ کی گئی جس میں دیکھا گیا کہ ایک گاڑی میں سوار شخص رات کی تاریکی میں ویڈیو بنا رہا ہے اور اسی دوران اُس کی ویڈیو میں پراسرار روشنی چمکنے کا منظر بھی محفوظ ہو جاتا ہے۔
تیس سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آسمان پر پہلے بلب نما روشنی نمودار ہوئی پھر دوسری اور تیسری روشنی بھی تھوڑے فاصلے پر ایک ساتھ نظر آئی۔
کئی سوشل میڈیا صارفین کا اس ویڈیو فوٹیج سے متعلق خیال ہے کہ روشنی جہاز کی بھی ہو سکتی ہے جو شاید اتر رہا تھا جبکہ دیگر کا کہنا تھا کہ اگر یہ جہاز ہوتا تو روشنی کو آگے بڑھنا چاہئے تھا مگر وہ اُسی جگہ پر ختم ہو گئی۔