دنیا بھر میں وبائی مرض کورونا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے، جبکہ کئی ممالک سے تعلق رکھنے والے ماہرین اس وائرس سے نجات کے لیے ویکسین تیار کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔
برطانیہ سے خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ وائرس کی ویکسین کی تلاش کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور جلد ہی اچھی خبر سننے کو ملیں گی۔
تفصیلات کے مطابق آغاز کے مرحلے میں برطانیہ کے 132 اسپتالوں میں 1000 افراد پر ویکیسن کا تجربہ کیا جائے گا اور اگلے 7 روز میں ہزاروں افراد بھی اس ہونے والے تجربے میں شامل ہو جائیں گے۔
برطانوی ہیلتھ اینڈ سوشل کئیر کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں بڑے پیمانے پر کورونا وائرس کے علاج کے لئے تجربات اور اس کا علاج دریافت کرنے کا عمل جاری ہے، اس کے لیے مختلف تجربات شروع کیے جا چکے ہیں جس کی کامیابی کی صورت میں نیشنل ہیلتھ سروسسز کو ویکسین فراہم کر دی جائے گی۔
وزیر صحت میٹ ہینکوک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 'ہم اس وقت موجودہ دور کی سب سے بڑی ہیلتھ ایمرجنسی سے گزر رہے ہیں، حکومت عوام کی زندگیاں بچانے کی ہر ممکن کوشش کرنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل پر کا کر رہی ہے'۔
وزیرِ صحت کا مزید کہنا تھا کہ 'ویکیسن کا ٹرائل آکسفورڈ یونیورسٹی میں متعدی بیماریوں اور عالمی صحت کے پروفیسر پیٹر ہاربی اور میڈیسن اینڈ ایپیڈیمولوجی کے پروفیسر مارٹن لانڈرے کی زیر نگرانی شروع ہو چکا ہے۔ کورونا وائرس کی ویکسین کی دریافت کے لئے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ ریسرچ ترجیح بنیادوں پر کام کر رہا ہے جس کے لئے حکومت نے 1۔2 ملین پاونڈز ادارے کو فراہم کیے'۔