گھر سے دفتر کا کام کرتے ہوئے نوجوان نے اپنے ساتھیوں کو بیوقوف بنا دیا

ہماری ویب  |  Apr 06, 2020

دنیا بھر میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر ملازمین اپنے گھروں سے دفتر کے کام کر رہے ہیں اور اس دوران ان کے مختلف قسم کے دلچسپ واقعات بھی رونما ہو رہے ہیں۔

ایسا ہی ایک مزاحیہ واقعہ امریکہ میں پیش آیا جب ایک نوجوان نے عجیب و غریب حرکت کر کے اپنے دفتر کے ساتھیوں کو بیوقوف بنا دیا اور ان کی حیرت پر خوب لطف اندوز بھی ہوتا رہا۔

امریکی ریاست میسا چوسٹس کا رہائشی اینڈریو ایکل ایک سافٹ انجینیئر ہے، ویڈیو کال کے دوران اس نے ایک دلکش اپارٹمنٹ کی تصویر اپنے پیچھے آویزاں کر لی تاکہ اس کے ساتھیوں کو یہ لگے کہ وہ ایک مہنگے اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہے۔

اینڈریو کے ساتھیوں نے اس کے اپارٹمنٹ کو دیکھ کر خوب حیرانی ظاہر کی اور دریافت کیا کہ وہ اتنا مہنگا اپارٹمنٹ کیسے افورڈ کر سکتا ہے۔

90 منٹ کی کال کے دوران وہ ان کی حیرت سے لطف اندوز ہوتا رہا اور پھر خود ہی سب سچ بتا دیا۔ اس نے حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس نے اس اپارٹمنٹ کی تصویر کا 6 صفحات کا پرنٹ نکالا اور ٹیپ کی مدد سے جوڑ کر بیک گراؤنڈ میں آویزاں کر دیا۔

اس پرینک کی حقیقت جان کر اینڈریو کے دوست بہت ہنسے جس کے بعد اینڈریو نے سوشل میڈیا پر بھی اس پرینک کے بارے میں پوسٹ کیا جسے لوگوں نے پسند بھی کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More