میں یہی سوچ رہی ہوں کہ پاکستان میں رہنے والے دوست کیا کر رہے ہوں گے، جمائما نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں پاکستانیوں کے نام کیا کہا؟

ہماری ویب  |  Apr 04, 2020

وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں تمام پاکستانیوں کے لئے کورونا وائرس جیسے مہلک مرض سے لڑنے کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے محبت اور سلام پیش کیا۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جمائما کا اپنے ایک ٹوئٹ میں کہنا تھا ،میں یہی سوچ رہی ہوں کہ لاک ڈاؤن کے دنوں میں میرے پاکستان میں رہنے والے دوست کیا کر رہے ہوں گے؟

انہوں نے پاکستانی قوم کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کے موجودہ حالات یہاں کے لوگوں کے لئے کافی سخت ہیں تو پاکستان میں تو حالات اور بھی مشکل ہوں گے۔

اپنے ٹوئٹ کے آخر میں جمائما نے تمام پاکستانیوں کے لئے سلام بھیجا اور محبت کا اظہار بھی کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More