چین نے اپنے شہریوں کو ایسی کون سی خوراک کھلائی جس سے کورونا وائرس ختم ہوگیا؟

ہماری ویب  |  Apr 02, 2020

وبائی مرض کورونا وائرس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اٹلی اور چین سے شروع ہونے والا یہ مرض اب شدت اختیار کر چکا ہے اور دنیا کے بیشتر ممالک کو اس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ماہرین اور ڈاکٹرز نے ہمیشہ ہی اس سے بچنے کی ایک ترکیب بتائی ہے اور وہ ہے طاقتور قوت مدافعت۔ اگر آپ ایسی غذائیں استعمال کریں جو آپ کے قوت مدافعت کو بڑھائے تو یہ آپ ہی کے لئے اچھا ہوگا، آپ اس وائرس سے متاثر نہیں ہوں گے۔

چین نے بھی اپنے شہریوں کو ایسی خوراکیں کھلائیں جس نے ان کے مدافعتی نظام کو مضبوط کیا۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی کے پروگرام الیونتھ آور میں ڈاکٹر عائشہ نے بطور مہمان شرکت کی۔ انہوں نے بتایا کہ چین سے پاکستان آنے والی طبی ٹیم نے کورونا وائرس سے متعلق اپنا تجربہ شئیر کیا ہے، چینی حکومت نے اپنے شہریوں کو قوتِ مدافعت بڑھانے والی خوراک کا زیادہ استعمال کروا کے وبا پر قابو پایا۔

ڈاکٹر عائشہ نے بتایا کہ چین کی طبی ٹیم کے مطابق اس وائرس سے متاثرہ مریضوں کو ایسی خوراک کا زیادہ استعمال کروانا چاہیے جو قوتِ مدافعت کو بڑھائیں کیونکہ اس کے بعد وائرس جسم میں کمزور پڑنا شروع ہوجاتا ہے اور پھر جلد اس سے نجات مل جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی ٹیم نے کہا کہ مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے والی خوراک استعمال کریں۔ طبی ٹیم نے بتایا کہ ایسے کیسز بھی سامنے آئے جن میں کورونا کی علامات 28 روز بعد بھی ظاہر ہوئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More