عالمی اداراہ صحت کی جانب سے یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کا خاتمہ جلدی نہیں ہوگا بلکہ اس میں وقت لگے گا۔
تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے یہ واضح طور پر بتایا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر بہترین اقدامات کرنا مشکل ہیں، اسی لیے ترقی یافتہ ممالک کو ایسے اقدامات اٹھانے چاہئیں جس کا فائدہ ہر ایک کو پہنچے اور زیادہ سے زیادہ لوگ اُن سے فائدہ حاصل کر سکیں۔
ڈبلیو ایچ او نے اس بات پر زور دیا ہے کہ دنیا کے بڑے ممالک اقدامات کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو وبا سے نمٹنے کے لیے تیار کیا جاسکے اور انسانی جانوں کی حفاظت کی جائے۔
واضح رہے ڈبلیو ایچ او کا یہ اعلامیہ برطانوی ویب سائٹ دی گارڈین نے جاری کیا۔