لاک ڈاؤن: اب گاڑی میں بیٹھ کر فلم دیکھیں

ہماری ویب  |  Apr 01, 2020

کورونا وائرس کے باعث گھروں میں قرنطینہ کرنے والے بہت سے افراد بوریت کا شکار ہوچکے ہیں اور اس صورتحال کی وجہ سے جرمنی نے ڈرائیو ان سنیما کی سہولت فراہم کی ہے۔

ترکش میڈیا کے مطابق جرمنی کے شہر ایسین میں عام شہریوں کے لئے ڈرائیو اِن سنیما کی ایک جگہ بنائی گئی ہے یعنی اس مقام پر ایک بڑی اسکرین نصب کی گئی ہے جہاں تمام لوگ فلم دیکھنے اپنی گاڑیوں میں آئیں گے اور گاڑی میں ہی بیٹھ کر فلم دیکھ کر لطف اندوز ہوں گے۔

ڈرائیو اِن سنیما کے تمام ٹکٹس آن لائن فروخت کئے جا رہے ہیں تاکہ کسی کو بھی ٹکٹس کے لئے پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

اس کے علاوہ ڈرائیو اِن سنیما میں فلم دیکھنے کے لئے صرف 2 افراد کی اجازت ہے جس میں بچے شامل نہیں ہیں، یعنی گاڑی میں صرف 2 افراد ہی بیٹھے ہوں تاکہ کورونا کی احتیاطی تدابیر کو بھی لازمی اپنایا جائے۔

خیال رہے کہ جرمنی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 66800 تک جا پہنچی ہے جب کہ 645 افراد ہلاک ہوگئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More