کورونا وائرس کے سبب پاکستان بھر میں لاک ڈاؤن، سڑکیں سنسان۔۔۔ دیکھیں تصویری جھلکیاں

ہماری ویب  |  Apr 01, 2020

اٹلی اور چین سے شروع ہونے والا خطرناک وبائی مرض کورونا وائرس اب شدت اختیار کر چکا ہے۔ دنیا کے دیگر ممالک سمیت پاکستان میں بھی لوگ اس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

پاکستان کی حکومت نے اس حوالے سے ملک کے بیشتر حصوں میں لاک ڈاؤن کر دیا ہے تاکہ یہ مرض اور نہ پھیلے اور مزید جانیں نہ نگلے۔

ملک کے مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن جاری ہے، مصروف ترین شاہراہوں پر ویرانی کا راج ہے۔ سڑکیں صحرا جبکہ بازار کسی ویران جنگل کا منظر پیش کر رہے ہیں۔

ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران سڑکوں کی کیا صورتحال ہے دیکھئے کچھ تصاویر۔

کراچی کی ایک سڑک پر جراثیم سے بچاؤ کے لیے فیومگیشن کا کام کیا جا رہا ہے۔


لاہور کی ایک سڑک پر ویرانی کا راج ہے۔


اسلام آباد کی مشہور جی 9 مارکیٹ بند پڑی ہے جبکہ چند افراد نظر آ رہے ہیں۔


لاک ڈاؤن کے دوران حیدرآباد کی ایک سڑک سنسان پڑی ہے۔


ایبٹ آباد میں شعبہ صحت کے کارکن کلورین کا پانی سڑکوں پر چھڑکتے دکھائی دے رہے ہیں۔


کراچی میں لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے پولیس سڑکوں پر گشت کر رہی ہے۔


اسلام آباد کی سڑک پر ویرانی کا راج۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More