دنیا کا پانچواں بڑا ملک لیکن کورونا وائرس سے اموات کی شرح انتہائی کم۔۔۔ اس ملک نے ایسے کیا اقدامات کیے؟

ہماری ویب  |  Apr 01, 2020

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں تقریباً 8 لاکھ 20 ہزار افراد سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 1 لاکھ 74 ہزار افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

اموات کی بات کریں تو دنیا بھر میں اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے تقریباً 40 ہزار سے زائد افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا بھر میں پانچویں نمبر پر آنے والا کامیاب ترین ملک جرمنی میں ہلاکتوں کی تعداد صرف 645 ہے، اس طرح ہلاکتوں کی شرح محض ایک فیصد کے قریب ہے، اور جرمنی ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں اس وبا سے اموات کی شرح بہت کم ہے۔

اس کے برعکس اٹلی میں یہ شرح 11 فیصد سے زیادہ ہے جبکہ امریکا میں بھی یہ شرح 1.8 فیصد ہے، کیونکہ وہاں کیسز پونے 2 لاکھ سے زائد ہیں۔ اس کی وجہ کیا ہے؟

ماہرین کے مطابق اس کی وجہ بڑے پیمانے پر مریضوں کی ٹیسٹنگ ہے۔

لندن اسکول آف ہائی جین اینڈ ٹروپیکل میڈیسین کے ڈاکٹر لیام اسمتھ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ' مختلف ممالک میں اموات کی شرح میں جو فرق ہے اس کی بے شمار وجوہات ہوسکتی ہیں، مگر اس بات کا پتہ نہ لگ سکا کہ ان ممالک میں کتنے لوگوں کے ٹیسٹ ہو چکے ہیں؟ تاہم جرمنی وہ ملک ہے جو انتہائی تیزی کے ساتھ بڑے پیمانے پر مریضوں کے ٹیسٹ کررہا ہے'۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ اگرچہ جرمنی 5 واں بڑا متاثرہ ملک ہے مگر وہاں ایسے کیسز کی مقدار بہت کم ہونے کا امکان ہے جو رپورٹ نہ ہوسکے۔

جرمنی کے یولم یونیورسٹی کے ڈاکٹر ڈیٹرچ روتھن بیچر کے مطابق 'کچھ ممالک میں صرف واضح علامات والے کیسز کا ہی ٹیسٹ ہوتا ہے جس کی مثال اٹلی ہے جبکہ دیگر نے بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کی حکمت عملی کو فروغ دیا جیسے جرمنی'۔

جنوری میں ہی جرمنی ان ممالک میں سے ایک تھا جہاں اس مرض کی تشخیص کے بہتر طریقہ کار کو تیار کرلیا گیا تھا۔ اس حوالے سے نجی کمپنیوں نے بہت تیزی سے ٹیسٹوں کی بڑے پیمانے پر تیاری کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More