لاک ڈاؤن کے دوران سودا سلف لانے والے پالتو کتے کی کہانی

ہماری ویب  |  Apr 01, 2020

امریکا میں ایک ایسا پالتو کتا سامنے آیا جو خود باہر جاکر بازار سے گھر کا سودا سلف لاتا ہے۔

غیرملکی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کلوراڈا کے علاقے مینیٹوس میں ایسے کتے کی کہانی اور منفرد خصوصیت سامنے آئیں ہیں جو صرف اپنے مالک کی ہی نہیں بلکہ اپنے پڑوسیوں کی بھی مدد کرتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پڑوس میں بزرگ خاتون کی طبیعت ناساز رہنے کے باعث وہ چہل قدمی سے قاصر ہیں جبکہ شہر میں بھی لاک ڈاؤن نافذ ہے تو اس دوران گھر سے نکلنا بھی مناسب نہیں سمجھتیں، ایسے میں یہ ہوشیار کتا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کیرن نامی خاتون اپنے پالتو کتے کو پڑوسی کی مدد کے لئے ہمیشہ بھیجتی ہیں۔ ضروری اشیاء کی فہرست بنا کر دی جائے تو مذکورہ کتا پرچی منہ میں دبائے سپر مارکیٹ سے اشیاء خرید لاتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے کتے کو اس انداز میں ٹریننگ دی کہ وہ ناصرف سودا سلف لاتا ہے بلکہ دیگر کام بھی بخوبی کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

کتے کی اس صلاحیت کو سوشل میڈیا پر بھی بہت سراہا جارہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ایسے کتے کی مدد سے ہم لاک ڈاؤن کے دوران اپنی خدمات لے سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More