بھارت میں لوگوں نے درختوں پر قرنطینہ بنا لیا، ویڈیو دیکھیں

ہماری ویب  |  Mar 31, 2020

بھارت میں لوگوں نے مہلک کورونا وائرس سے بچنے کے لئے درختوں پر قرنطینہ قائم کرلیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی شہر چنئی سے مغربی بنگال کے پورولیا ضلع میں 7 افراد کو قرنطینہ میں رہنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

7 افراد پر مشتمل اس گروپ نے گھروں میں الگ جگہ موجود نہ ہونے پر اپنے گھر والوں اور پڑوسیوں کو محفوظ رکھنے کے لئے درخت کی شاخوں میں بستر بنالئے۔

درخت پر قرنطینہ کے دن گزارنے والے ایک شہری کا کہنا تھا کہ دیہی ڈاکٹر نے ہمیں گھر پر الگ رہنے اور قرنطینہ میں دن گزارنے کی ہدایت کی تھی لیکن گاؤں میں ذاتی کمرے موجود نہیں ہیں تو ہم نے فیصلہ کیا گیا کہ درختوں پر قرنطینہ کے دن گزاریں۔

بھارتی شہری کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی مرضی سے درختوں پر رہ رہے ہی، ہمیں یہاں کوئی پریشانی نہیں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More