انسان سے بلی میں کورونا وائرس منتقل۔۔۔ کیا یہ ممکن ہے؟ ناقابلِ یقین انکشاف

ہماری ویب  |  Mar 30, 2020

یہ ایک عجیب بات ہے کہ انسان سے کسی جانور میں کوئی وائرس منتقل ہو گیا، لیکن ایسا ہوا۔

تفصیلات کے مطابق یورپی ملک بیلجیئم میں پہلا ایسا کیس سامنے آیا ہے جس میں ایک پالتو بلی میں یہ وائرس اس کی مالکن سے منتقل ہوگیا۔

اس خاتون میں کووڈ 19 کی تشخیص چند روز قبل اس وقت ہوئی تھی جب وہ شمالی اٹلی سے واپس آئی تھی تاہم چند دن بعد بلی میں بھی کورونا وائرس کی علامات ہیضہ، قے اور سانس کے مسائل سامنے آئے۔

مالکن نے قے اور فضلے کے نمونے تجزیے کے لیے ایک مقامی لیب کو بھجوائے جہاں جینیاتی ٹیسٹوں سے ان نمونوں میں نئے کورونا وائرس کی بہت زیادہ مقدار پائی گئی۔

بیلجیئم کی حکومت کے ترجمان اسٹیون وان گیسٹ نے بتایا کہ بلیوں اور انسانوں میں تنفس کے خلیات بظاہر ملتے جلتے لگتے ہیں جہاں سے یہ کورونا وائرس داخل ہوتے ہیں۔ انسانوں میں یہ وائرس ایک ریسیپٹر پروٹین ایس 2 سے جڑ جاتا ہے جو خلیات کے باہر موجود ہوتا ہے اور اس کی مدد سے خلیات میں داخل ہوکر مشینری پر کنٹرول کرکے اپنی تعداد بڑھانے لگتا ہے۔

ترجمان اسٹیون وان گیسٹ نے بتایا کہ یہ بلی 9 دن بعد صحت یاب بھی ہوگئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More