کیا بچے کورونا وائرس کو پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں؟ یہ کس حد تک خطرناک ثابت ہو سکتا ہے؟ ماہرین نے بتا دیا

ہماری ویب  |  Mar 30, 2020

بڑی عمر کے افراد کے مقابلے میں بچوں میں کورونا وائرس کی علامات کی شدت بہت کم ہوتی ہے جبکہ بچوں میں کیسز کی تشخیص بھی مشکل سے ہوتی ہے۔ یہ بات چین میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین کے مشرقی صوبے زیجیانگ میں بچوں کے 36 کیسز پر ہونے والی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 10 کیسز میں کسی قسم کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں، جبکہ 7 میں تنفس کی علامات معتدل تھی۔ اس تحقیق کے نتائج جریدے دی لانسیٹ انفیکشیز میں شائع ہوئے۔

زیجیانگ میں ہونے والی نئی تحقیق میں شامل سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بچوں میں اتنی بڑی تعداد میں علامات ظاہر نہ ہونے سے عندیہ ملتا ہے کہ ان میں مرض کی تشخیص آسان نہیں، جو کہ خطرناک صورتحال کا باعث بھی بن سکتا ہے کیونکہ وہ وائرس آگے پھیلا سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More