تمہیں پہنچے ہمارا سلام۔۔۔ اٹلی کے ڈاکٹروں اور نرسوں کی دورانِ علاج تصاویر وائرل

ہماری ویب  |  Mar 27, 2020

کورونا وائرس جیسے وبائی مرض سے صرف مریض ہی نہیں بلکہ ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز بھی لڑ رہے ہیں۔ دنیا بھر میں ڈاکٹرز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایسے میں اٹلی میں ڈاکٹروں اور نرسوں کی آئی سی یو سے شیئر کی گئیں تصاویر نے دنیا بھر کے لوگوں میں ان کی محبت مزید بڑھا دی ہے۔


کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج میں مصروف اٹلی کے ڈاکٹروں اور نرسوں نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ آئی سی یو میں مریضوں کے علاج کے لئے کئی گھنٹے حفاظتی کٹس اور سامان پہنے رکھنے کے باعث ڈاکٹروں اور نرسوں کے چہروں پر زخم ہو گئے۔


سوشل میڈیا پر ان تصاویر کے سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں لوگ ان ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کو ہیرو قرار دے رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More