ہماری ویب | Mar 26, 2020
کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے دنیا بھر میں لوگ مختلف طریقہ کار اپنا رہے ہیں اور ان منفرد اندازوں کو دیکھ کر لوگ حیرت میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔
ایسا ہی ایک منفرد انداز ہالینڈ میں ایک ہئیر ڈریسر نے چھتری کو اپنے اور گاہک کے درمیان ڈھال بنا کر اپنایا اور وبا سے خود کو محفوظ رکھنے کے لئے چھتری پہن لی۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ہئیر ڈریسر نے چھتری میں سوراخ کر کے ہاتھ باہر نکالے اور دیکھنے کے لئے آنکھوں کی جگہ سے بھی سوراخ کر لئے، اس انوکھے انداز کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جا رہا ہے اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو گئی۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More