پاکستان کے نامور اور باصلاحیت اداکار احد رضا میر کو کون نہیں جانتا؟ احد وہ اداکار ہیں جنہوں نے اپنی صلاحیتوں پر انڈسٹری میں اپنا نام بنایا گو کہ ان کے والد بھی پاکستان فلم انڈسٹری کے بہترین اداکار رہ چکے ہیں جبکہ اب ڈراموں میں بھی اداکاری کرتے نظر آتے ہیں۔
تاہم آج کل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جِسے میزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی کے فیس بک پیج پر شئیر کیا گیا۔
ویڈیو 10 سال پہلے کی ہے جب احد اس انڈسٹری کا حصہ بھی نہیں بنے تھے۔ پروگرام کی میزبانی شائستہ لودھی کر رہی تھیں اور انہوں نے اپنے پروگرام میں آصف رضا میر کی فیملی کو مدعو کیا تھا۔
شائستہ نے احد کی والدہ ثمرہ آصف میر سے سوال کیا کہ 'آپ کیا چاہتی ہیں کہ آپ کے بیٹے کس شعبے کا انتخاب کریں؟' جس پر احد کی والدہ مسکرائیں اور کہا 'یہ ان کے بیٹوں کا ذاتی انتخاب ہے، وہ جو چاہیں کر سکتے ہیں'۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'احد کا اداکاری کی طرف رجحان ہے اور وہ کر بھی رہے ہیں'۔