کیا آپ سنو چندا کے مشہور کردار کنزا کو جانتے ہیں؟

ہماری ویب  |  Mar 12, 2020

ہمارے ملک کی ڈرامہ انڈسٹری ہمیشہ ہی ایسے اداکار سامنے لاتی ہے جو انتہائی قابل اور منجھے ہوئے ہوتے ہیں، جبکہ کچھ اداکار وقت کے ساتھ بہترین اداکاری سیکھ جاتے ہیں۔ ان ہی میں سے ایک اداکارہ مشال خان ہیں۔

مشال خان 26 جنوری 1991 کو پیدا ہوئیں۔ اداکاری میں آنے سے قبل مشال بطور ماڈل شوبز انڈسٹری کا حصہ بنیں۔ ماڈل اور اداکارہ ہونے کے علاوہ مشال خان ایک پہترین پینٹر بھی ہیں۔

اداکارہ مشال خان نے 2018 میں پاکستان کے معروف ڈرامہ سنو چندا سے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا۔ سنو چندا رمضان میں نشر کیا گیا تھا جبکہ 2019 کے رمضان میں سنو چندا کا سیزن 2 بھی نشر کیا گیا۔

مشال خان ڈرامہ سنو چندا میں بطور معاون اداکارہ جلوہ گر ہوئیں تاہم اداکارہ نے ڈرامہ میں کنزہ کا کردار کیا جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

اداکارہ نے جب ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا تو ان کی اداکاری اتنی جاندار نہ تھی لیکن وقت کے ساتھ ساتھ مشال کی اداکاری میں واضح بہتری آئی ہے۔

مشال خان نے جن ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ان میں سنو چندا، میرے ہمدم، خاص اور تھوڑا سا حق شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More