پاکستان کی خوبرو اداکارہ نیمل خاور خان کو کون نہیں جانتا ہوگا؟ یہ وہ اداکارہ ہیں جو بہت کم عرصے میں بڑی کامیابیاں حاصل کر چکی ہیں۔
نیمل خاور خان نے پاکستانی فِلم 'ورنہ' سے 2017 میں پاکستانی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا۔ فلم میں نیمل نے معاون کردار ادا کیا۔ اِن کی جاندار اداکاری نے سب کو اپنی طرف متوجہ کر لیا۔
بعد ازاں نیمل مشہور ڈرامہ 'انا' میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دِکھاتی نظر آئیں۔ نیمل نے انا ڈرامہ سے وہ مقبولیت حاصل کی جو بہت سی اداکارائیں ڈھیروں ڈھیر ڈرامے کرنے کے بعد بھی حاصل نہیں کر پاتیں۔
گزشتہ سال نیمل کی شادی حمزہ علی عباسی سے ہوئی تاہم اداکارہ کے مداح انہیں جلد ہی اداکاری کرتے دیکھنا چاہتے ہیں لیکن نیمل کے مطابق اب وہ اداکاری چھوڑ چکی ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ نیمل خاور خان بہترین اداکارہ کے ساتھ ایک زبردست پینٹر بھی ہیں۔
ملاحظہ کیجئے نیمل کی بنائی چند خوبصورت پینٹنگز۔


