شوبز ستاروں کے بعد فیروز خان کے لیے ان کی اہلیہ کا پیغام بھی سامنے آ گیا

ہماری ویب  |  Mar 10, 2020

حال ہی میں شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والے فیروز خان کی اہلیہ علیزے فیروز خان نے شادی کی دوسری سالگرہ پر خوبصورت پیغام شئیر کیا۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر فیروز خان کے ہمراہ تصویر شئیر کرتے ہوئے ان کی اہلیہ نے شادی کی دوسری سالگرہ کی پر مبارک باد پیش کی۔

فیروز خان کی اہلیہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’مجھے ہمیشہ آپ کی ضرورت رہے گی چاہے ہم 90 سال کے بوڑھے بھی ہوجائیں اور ہماری آنکھوں کی بینائی بھی کم ہو جائے لیکن پھر بھی آپ میری آنکھوں کی چمک ہوں گے۔

اختتام میں علیزے نے ہیش ٹیگ 13 رجب اور ماشاءاللّہ کا بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ مارچ 2018 میں فیروز اور علیزے شادی کے بندھن میں بندھے اور اسلامی کلینڈر کے حساب سے 13 رجب کو اپنی شادی کی سالگرہ منا رہے ہیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More