ہماری ویب | Mar 09, 2020
گزشتہ روز 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دِن کے موقع پر پاکستان کے مختلف شہروں میں عورتوں کی ریلیاں نکلیں جس میں خواتین نے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جبکہ ان پر مختلف نعرے تحریر تھے۔
ماہرہ خان نے اِس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک خاص پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اپنے ہمراہ آنے والے دو خاص لوگوں کے بارے میں بتایا۔
اداکارہ نے ٹوئٹ کیا کہ 'نسرین نامی خاتون جو اپنے گھر کی واحد کفیل ہے، وہ ان کے پاس کام کرتی ہے، جبکہ مبارک نامی شخص میشن کے لیے کام کرتا ہے اور یہ اپنے خاندان کے لیے روزگار کا بندوبست کرتا ہے اس کا خاندان سندھ کے ایک گاؤں میں رہائش پذیر ہے'۔
Nasreen is the sole bread winner of her home and works at my place. Mubarak works for Mashion, supports a family who live in a village in Sindh. Both came along with me. All the posters we made were picked up from the #auratmarch manifesto. #HappyWomensDay ♥️ pic.twitter.com/yzm30V76uO— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) March 8, 2020
Nasreen is the sole bread winner of her home and works at my place. Mubarak works for Mashion, supports a family who live in a village in Sindh. Both came along with me. All the posters we made were picked up from the #auratmarch manifesto. #HappyWomensDay ♥️ pic.twitter.com/yzm30V76uO
ماہرہ نے مزید کہا کہ 'یہ دونوں میرے ساتھ شامل تھے، اور جتنے بھی پوسٹرز ہم نے تیار کیے وہ عورت مارچ میں اٹھائے گئے'۔
سال 2020 کے اس عورت مارچ میں مختلف شہروں سے پاکستانی ستاروں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جو ستارے اس مارچ کا حصّہ نظر آئے ان میں نادیہ افغان، عدنان ملک، علی ترین، میرا سیٹھی، شرمین عبید چنائے، رحمت اجمل، ایمان سلیمان، زارا پیرزادہ، حاجرہ یامین اور بہت سے دیگر ستارے شامل تھے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More