عاطف اسلم نے اپنے بیٹے کی سالگرہ پر کیا پیغام دیا؟

ہماری ویب  |  Mar 09, 2020

پاکستان کے مشہور و معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنے صاحبزادے احد کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر خوبصورت پیغام شئیر کیا۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر گلوکار عاطف اسلم نے اپنے بیٹے احد کے ساتھ کانسرٹ کے دوران لی گئی ایک تصویر شئیر کی جس میں احد اسٹیج پر موجود کھڑے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ بیک گراؤنڈ میں ان کے والد عاطف اسلم پیچھے پرفارم کر رہے ہیں۔

عاطف اسلم نے انسٹاگرام پر شئیر کی جانے والی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ماں کی دعاؤں نے یہاں تک پہنچایا، اور اس کی دعاؤں نے مجھے یہاں سے گرنے نہیں دیا۔

انہوں نے بیٹے کو اپنا راک اسٹار قرار دیتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

گلوکار کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں نے بے شمار پیار بھرے پیغامات بھی شئیر کئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More