پاکستانی ماؤں کی چند ایسی چٹ پٹی باتیں جو آپ کو کو اپنے گھر سمیت ہر گھر میں ملیں گی۔۔۔۔

ہماری ویب  |  Mar 07, 2020

ماں واحد عظیم ہستی ہے جو سارا دن بھاگ دوڑ کرتی،رات دیر سے سوتی ہے وہ فکر کے ساتھ بھر صبح جلدی جاگتی ہے تو بھی فکر کے ساتھ، غرض یہ کہ چوبیس گھنٹے ڈیوٹی کرتی ہے مگر پھر بھی تھکتی نہیں ۔ ہم بتا رہے ہیں آپ کو ماؤں کی دن بھر کی روٹین

صبح کا الارم گھر میں سب سے پہلے ہر روز ماں ہی اٹھتی ہے ۔ سب کو وقت پر اٹھانے اور جلدی جلدی ناشتہ کروانے کا الارم ہوتی ہے تاکہ کوئی نہ تو لیٹ ہو اور نہ بھوکے پیٹ جائے۔

2: ناشتے کی بھاگ دوڑ بچوں کو ناشتہ کروانا کوئی آسان بات نہیں ۔ ہر ماں پریشان ہوتی ہے کہ صحت مند غذا کیسے کھلائی جائے،، کیونکہ صبح کے وقت بچے نیند کی وجہ سے چڑ چڑ ہوتے ہیں تو زبردستی ناشتہ کروانا بھی ماؤں کے لئے ایک بڑا عظیم چیلنج ہوتا ہے۔

3: گھر کے کام بچوں کے جانے کے بعد ماؤں کی کوشش ہوتی ہے کہ جلد از جلد گھر کے تمام کاموں سے فارغ ہوجائیں مگر وہ اولادیں جو نومولود یا تین سال کی ہوتی ہیں ان کی موجودگی میں کام وقت پر ہونا یقینی طور پر مشکل ہے کیونکہ چھوٹے بچوں کے الگ کام ہوتے ہیں ساتھ میں گھر کی ذمہ داریاں بھی۔

4: صفائی کے بعد دوبارہ صفائی یہ سب سے زیادہ ضبط کا مرحلہ ہوتا ہے کیونکہ ابھی صفائی کریں اور اگلے لمحے بچے کبھی کچھ کبھی کچھ پھینک دیتے ہیں۔۔۔ غصے انتہا پر ہونے کے باوجود بھی بیچاری مائیں دوبارہ صفائی کرنے پر مجبور ہوجاتی ہیں۔

5 دوپہر کا کھانا کھانا کیا بنائیں سب سے پہلے تو یہ فکر کھائے جارہی ہوتی ہے لیکن قسمت سے کھانا پک جائے اب بچوں کو کھلانا بھی کوئی آسان کام نہیں ہوتا کہ کیسے کھلائیں ، اور اولاد کے پیچھے بھاگ بھاگ کر بالآخر وہ اس کام کو بھی انجام دینے میں کامیاب ہو ہی جاتی ہیں۔

6: دوپہر کا آرام بچوں کو دوپہر میں آرام کروانے اور نیند پوری کروانے کی خاطر بیچاری مائیں اپنی نیند اور سکون کی قربانی دے دیتی ہیں۔

7: شام کا ناشتہ جہاں شام کے 5 بجے وہیں چائے ، آلو کے چپس، نگٹس اور دیگر اسنیکس وغیرہ کی فرمائشیں عروج پر ہوتی ہیں اور پورے دن کی تھکن کے ساتھ یہ کام مائیں اسلئے کرتی ہیں کیونکہ وہ خوش ہوتی ہیں جب بچے خود سے کھانے کی فرمائشیں کریں۔۔

8: رات کا کھانا اور سونا شام میں ہلکی چیزیں کھانے کے بعد بچے رات میں کھانا کھاتے ہوئے آسمان سر پر اٹھا لیتے ہیں کہ یہ نہیں وہ کھانا اور وہی کھانا ہے اب ان حالات میں بچوں کی صحت اور غذائیت کا خیال رکھنا بڑا ضروری ہوجاتا ہے اور بڑی تگ و دو کے بعد بچوں کو کھانا اور دودھ آخرکار کھلا پلا دیتی ہیں ۔ دن کے بعد رات سونے کے تماشے تو اس قدر کانوں اور طبعیت کو گراں گزرتے ہیں مگر بہرحال نیند کی پریاں آنکھوں تک آپہنچتی ہیں اور یوں بچے بھی سکون میں اور مائیں زیادہ سکون سے سوتی ہیں-

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More