علی ظفر کی زندگی کی کہانی کی چند جھلکیاں جو شاید آپ کو بھی معلوم نہ ہوں

ہماری ویب  |  Mar 07, 2020

علی ظفر پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار ہیں۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ٹیلی وژن اسکرین سے کیا اور شاندار گلوکاری سے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

علی ظفر اب تک متعدد ایوارڈز اپنے نام کر چکے ہیں۔ انہوں نے میوزک کمپوزنگ کے ذریعے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

علی ظفر اپنے مشہور گانے چھنو کی بدولت مشہور ہوئے اور ان کی البم کی تقریباً دس لاکھ سے زائد کاپیاں فروخت ہوئی تھیں۔ ان کی پہلی البم کا نام حقہ پانی تھا۔

کیریئر

انہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز 2010 میں بالی ووڈ کی ایک فلم ، تیرے بن لادن سے کیا جس میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ بہترین اداکاری کے باعث انہیں پہلی بار میں ہی فلم انڈسٹری میں کامیابی حاصل ہوئی۔ اس کے بعد انہوں نے مزید کچھ فلموں میں بھی کام کیا، جیسے میری برادر کی دلہن، چشمے بددور ، لندن پیرس نیو یارک ، کِل ڈِل اور ڈئیر زندگی۔

ذاتی زندگی

علی ظفر 18 مئی 1980 کو پنجاب کے شہر لاہور میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد محمد ظفر اللہ اور والدہ کنول آمین پنجاب یونیورسٹی میں اساتذہ تھے۔ گلوکار علی ظفر کے دو بھائی ہیں۔ زین اور دانیال۔ علی کے چھوٹے بھائی دانیال ظفر ایک پاکستانی فنکار، گٹارسٹ اور گلوکار ہیں۔ علی ظفر نے اپنی ابتدائی تعلیم C.A.A سے حاصل کی۔ جبکہ لاہور کے نیشنل کالج آف آرٹس سے گریجویشن مکمل کی۔

شادی شدہ زندگی

28 جولائی 2009 کو علی ظفر عائشہ فضلی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں۔

شوق اور پسند

علی ظفر کے بہت سارے شوق ہیں جیسے پینٹنگ کرنا، کمپیوٹرز پر گیم کھیلنا۔ ان کے سب سے پسندیدہ اداکار امیتابھ بچن ہیں، جبکہ ان کا پسندیدہ کھیل کرکٹ ہے۔

وہ پاکستان کے مشہور شو کوک اسٹوڈیو میں بھی اپنی گلوکاری سے اپنے مداحوں کو مدحوش کر چکے ہیں۔

علی ظفر اپنی سریلی آواز کے ذریعے پی ایس ایل میں بھی چار چاند لگا چکے ہیں۔ ان کا مقبول پی ایس ایل کا ترانہ سیٹی بجے گی کی دھن آج بھی لوگوں کے کانوں میں سنائی دیتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More