گستاخانہ زبان آپ کو احترام کے قابل نہیں بناتی۔۔۔ اداکارہ حنا خواجہ کا خلیل الرحمان قمر کے معاملے پر ویڈیو پیغام جاری

ہماری ویب  |  Mar 07, 2020

معروف اداکارہ حنا خواجہ کا کہنا ہے کہ بدتمیزی مرد کرے یا عورت دونوں کے لیے ہی غلط ہے۔

گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ حنا خواجہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے عورت مارچ اور خلیل الرحمان قمر کے دو روز پہلے ہونے والے تنازعے پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔

حنا خواجہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’بدتمیزی مرد کرے یا عورت غلط ہے، بدزبانی مرد کرے یا عورت غلط ہے، کسی کی بے عزتی مرد کرے یا عورت غلط ہے۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’اِسے مرد اور عورت کی جنگ نہ بنائیے، غلط، غلط ہے اور صحیح، صحیح ہوتا ہے۔

اُنہوں نے لکھا کہ ’گستاخانہ زبان آپ کو احترم کے قابل نہیں بناتی بلکہ یہ صرف آپ کی اخلاقی پستی کو بے نقاب کر دیتی ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’اللّہ تعالیٰ نے مرد اور عورت کو ایک دوسرے کا ساتھی بنایا ہے، اور مساوی حقوق عطا کئے ہیں۔

حنا خواجہ نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’بُرا سلوک بااختیار نہیں ہوتا، ناقص آدابِ آزادی کو آزادی نہیں کہتے۔‘

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ’ساتھی برابری کا ہوتا ہے اونچ نیچ کا نہیں، مہربانی کر کے اِسے مرد اور عورت کی جنگ نہ بنائیں۔

اُداکارہ نے کہا کہ ’مرد اور عورت کو ایک دوسرے کے کندھے سے کندھا ملا کر چلنا چاہئے ساتھ ہی دونوں مل کر کام کرنے کے لیے پیدا کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More