مشہور لکھاری خلیل الرحمان قمر کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں اپنے جملوں پر معافی نہیں مانگوں گا اور میری بیوی نے کہا ہے کہ اگر اس بے شرم عورت سے ہار کر آئے تو گھر میں داخل نہیں ہونے دوں گی۔
معروف مصنف خلیل الرحمان چار روز قبل ایک ٹاک شو کے دوران سماجی کارکن ماروی سرمد کے ساتھ شروع ہونے والے تنازع پر شدید تنقید کا نشانہ بنے، جب کہ بہت سے لوگ ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔
انٹرویو میں اس حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میں پچھلے دو دن سے ان ہی کپڑوں میں مختلف جگہوں پر انٹرویوز کے لئے جا رہا ہوں۔
ماروی سرمد کے حوالے سے خلیل الرحمان نے کہا یہ کیا سمجھتی ہیں اپنے آپ کو، کون ہے کہاں سے آئی ہے دین کو اور پاکستان کو گالی دیتی ہے، اور مجھ سے امید کی جا رہی ہے کہ میں اس عورت سے معافی مانگوں۔ اس خاتون سے معافی مانگنے کے بجائے میں خود کشی کرنا زیادہ پسند کروں گا۔