امان اللہ کے ساتھ بڑا گہرا تعلق تھا، ان کی وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا، انہوں نے اپنی بیماری میں بہت تکلیفیں اٹھائیں۔۔۔۔۔ بھارتی فنکاروں کا امان اللہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس

ہماری ویب  |  Mar 07, 2020

بھارتی فنکاروں کی جانب سے کامیڈی کے بادشاہ امان اللہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔

بالی ووڈ انڈسٹری کے مایہ ناز مزاحیہ اداکار جونی لیور نے ٹیلیفونک رابطے کے ذریعے بتایا کہ امان اللہ کی وفات پر انتہائی غمگین ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ان کے مداحوں کے ساتھ سوگوار ہوں، امان اللہ کے ساتھ بہت گہرا تعلق تھا، انہوں نے اپنی بیماری میں بہت تکلیفیں اٹھائیں، امان اللہ اسٹینڈ اپ کامیڈی کے عمدہ فنکار تھے۔

جونی لیور کا مزید کہنا تھا کہ میری اکثر امان اللہ کے ساتھ ٹیلیفون پر بات ہوتی۔ انہوں نے جو اتنا بڑا کام کیا وہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔

بھارتی اداکار رضا مراد نے بھی امان اللہ کی وفات کو سب کے لئے سانحہ قرار دیا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ امان اللہ بہت بڑے فنکار تھے، ان کے جانے سے کروڑوں مداح غمگین ہو گئے، بے شک زندگی اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے، مایوس چہرے بھی امان اللہ کو دیکھ کے مسکرا اٹھتے تھے آج وہ ہمیں روتا ہوا چھوڑ گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More