ماہرہ خان کا اہم سوال، ہم مارچ کیوں کرتے ہیں؟

ہماری ویب  |  Mar 07, 2020

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا اور یہ سوال پوچھا کہ آخر ہم مارچ کیوں کرتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمیں محروم محروم افراد کے لئے مارچ کرنا چاہئیے۔

ماہرہ خان نےٹوئٹر پر کہا کہ 'بحیثیت ایک بااختیار عورت میں ان کے لیے مارچ کرتی ہوں جو میری طرح اختیارات نہیں رکھتے، ان کو وہ حقوق حاصل نہیں جو کہ مجھے اس وقت سے میسر ہیں جب سے میں پیدا ہوئی ہوں'۔

اداکارہ نے عورت مارچ سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ 'کیا ہم اس پر خوش ہوں گے، کیا ہمیں اپنے نعروں اور لفظوں کے استعمال میں محتاط ہونا چاہیے؟ کیا ہمیں وہ پلے کارڈز تھامنا چاہیے جس کاز کے لیے ہم لڑ رہے ہیں؟'

ماہرہ خان کا مزید کہنا تھا کہ 'کیا ہم ان قوانین پر مبنی بینرز اٹھا سکتے ہیں جن کے نفاذ کے لیے ہم کوشاں ہیں، اور جن سے خواتین کو سالوں سے تکلیف پہنچ رہی ہے'۔

اداکارہ نے ٹوئٹر پر عورت مارچ کے حوالےسے پیغام دیتے ہوئے مزید کہا کہ 'کیا ہم نہیں چاہتے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ یہ سمجھ سکیں کہ ہم کیوں مارچ کررہے ہیں؟ تو پھر ہم ایسے پوسٹرز کیوں اٹھاتے ہیں جو صرف اشتعال کا باعث بنتے ہیں'۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ 'ہم ایک ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں لوگ مساوی حقوق کے حصول کے نظریے کی جانب گامزن ہے'۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More