مشہور اداکار فیروز خان نے شوبز انڈسٹری کو خیرآباد کہہ دِیا

ہماری ویب  |  Mar 06, 2020

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار فیروز خان نے شوبز انڈسٹری کو ہمیشہ کے لئے چھوڑ دِیا۔

گزشتہ دِنوں یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ فیروز خان اب کسی ڈرامہ سیریل میں نظر نہیں آئیں گے کیونکہ وہ اِس انڈسٹری کو چھوڑ چکے ہیں تاہم اس حوالے سے اداکار کا کوئی حتمی بیان سامنے نہیں آیا تھا۔


تاہم حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فیروز خان نے اپنے مداحوں کے نام پیغام جاری کیا جِس میں اداکار کا کہنا تھا کہ 'مداح میرے بیان کا انتطار کر رہے تھے، میں آج یہ اعلان کرتا ہوں کہ میں نے شوبز انڈسٹری کو خیرآباد کہہ دِیا ہے'۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More