بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا کہ ’جب اُن کے والد شتروگھن سنہا وزارت کے عہدے پر فائز ہوئے تو مجھے بہت زیادہ تحفظ فراہم کیا جانے لگا جس پر میں نے اپنے والد کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میں اسکول جانا چھوڑ دوں گی۔
ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی سینئر اداکار شتروگھن کی بیٹی سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ ’جب میرے والد وزیر بنے تو اُس وقت میں چھٹی یا ساتویں جماعت میں تعلیم حاصل کر رہی ہوں گی۔
اداکارہ نے بتایا کہ ’ میں جب اسکول جاتی تھی تو اسلحہ تھامے سیکورٹی گارڈز میرے چاروں گرد ہوتے تھے یہ دیکھ کر مجھے عجیب محسوس ہوتا تھا کیونکہ وہ ہمیشہ میری حفاظت کے لئے ساتھ ہی رہتے تھے میں کہیں بھی جاتی تھی تو بندوق تھامے گارڈز میرے ساتھ ہوتے۔
اُنہوں نے کہا کہ مجھے دوسرے بچوں کی طرح آزاد رہنا پسند تھا، گارڈز کے ساتھ چلنے سے میرا دل عجیب ہو جاتا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ’جب میرا کالج میں داخلہ لینے کا وقت آیا تو میں نے جان بوجھ کر گھر سے دور کالج میں داخلہ لینے کا سوچ لیا تھا تا کہ میں ٹرین کے سفر سے کالج کا راستہ طے کر سکوں۔
شتروگھن کی بیٹی سوناکشی نے اپنے دل کی بات کہتے ہوئے بتایا کہ مجھے بچپن سے ہی آزاد زندگی گزارنے کا بہت شوق تھا تاکہ میں ہر کام سیکھ سکوں۔