آن لائن شاپننگ کرنے جارہے ہیں تو ٹھیرئے ! جان لیں پانچ ایسی باتیں جس سے بڑے دھوکے سے بچ سکتے ہیں

ہماری ویب  |  Mar 05, 2020

• شاپننگ کرنے کے لئے گھنٹوں بازاروں میں تباہ کرنے سے اچھا ہے آن لائن شاپننگ کرکے وقت بھی بچالیں اور گھر بیٹھے ضرورت کا ساماں بھی منگوا لیں۔

• مگر یاد رکھیں،، آن لائن خریداری کرتے وقت چند باتوں کا خاص خیال رکھیں تاکہ چوری اور دھوکے بازی سے بچ سکیں۔

: ویب سائٹس یہ دیکھیں کہ جس ویب سائٹس سے آپ خریداری کررہے ہیں وہ صحیح ہے یا نہیں ۔۔۔ لوگوں کے اس پر کیا تاثرات ہیں۔۔۔ کیا یہ ویب سائٹ واقعی لوگوں کی پسند ہے یا کسی نے اس کو پہلے استعمال کیا ہے بھی یا نہیں۔

2: آفرز آرڈر دینے سے پہلے آفرز چیک کرلیں کہ کونسی آفر بہتر ہے اور کیا اس آفر سے آپ کو کوئی بچت ہو گی بھی یا نہیں۔

3: ایکسچینج آفر ایکسچینج آفر اس لئے چیک کر لینی بہتر ہوتی ہے کیونکہ اگر کوئی چیز آرڈر کرنے پر مرضی کے مطابق نہ آئے تو آپ اس کو واپس بھیج کر اپنی پسند کا آئٹم منگوا سکتے ہیں۔

4: آئٹم ملنے کے بعد ادائیگی ایسی ویب سائٹ سے خریداری کریں جہاں آپکا آرڈر کیا گیا آئٹم ملنے کے بعد آپ پیسوں کی ادائیگی کریں۔

5: فری ڈیلیوری ایسی اشیاء آرڈر کیجیئے جن پر ڈیلیوری چارجز لاگو نہ ہوں، بلکہ فری ڈیلیوری پر آپ کو آرڈر مل جائے۔

• ان تمام بتائے گئے طریقوں پر عمل کرکے آپ اپنی آن لائن خریداری کریں تاکہ آپ کے پیسے بھی ضآئع نہ ہوں اور آپک کسی چال باز کا شکار بھی نہ ہوں اور ساتھ ہی اپنا وقت بھی بچاسکیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More