سب کی پسندیدہ ترکش اداکارہ حیات کی زندگی کی دلچسپ کہانی جانیں

ہماری ویب  |  Mar 05, 2020

آپ Hande Erçel کو تو جانتے ہی ہوں گے جو ڈرامہ سیر یل ''سنہری تتلیوں'' اور ''پیار لفظوں میں کہاں'' جیسے مقبول ترین ڈرامے میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ ان (Hande Erçel) کی اداکاری اور خوبصورتی کے چرچے پاکستان سمیت دنیابھر میں پائے جاتے ہیں۔۔۔

Erçel ایک 25 سالہ ترکش ماڈل اور ایکٹر(actor) ہیں جوکہ 24 نومبر 1993 کو ترکی کے شہر بندرمہ میں پیدا ہوئیں۔ انھوں نے ترکی کی میمارسنا یونیورسٹی سے اپنی گریجوئیشن مکمل کی۔

اپنے کیرئر کا آغآز انھوں نے 2012 میں ''مس ترکی'' کا ٹائٹل جیت کر کیا تھا جس کے بعد 2013 سے وہ ترکی ڈرامہ انڈسٹری سے منسلک ہیں۔

انھوں نے کئی ڈراموں میں اداکاری کی مگر انھیں مس ترکی کے بعد 15 جون 2016 میں نشر ہونے والے ڈرامے ''پیار لفظوں میں کہاں'' سے سب سے زیادہ شہرت حآصل ہوئی۔ دنیا بھر سے لوگ انھیں حیات کے نام سے جانتے ہیں۔

اس ڈرامے کے بعد لاکھوں کی تعداد میں لوگ ان کے مداح بن گئے اور ان کی شخصیت کو پسند کرنے لگے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان میں ترکی کےکئی بہترین ڈراموں کو اردو ترجمہ کرکے نشرکیاجاتاہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More