میری گالیاں میری مرضی۔۔۔ خلیل الحمٰن قمر کا سوشل میڈیا پر مذاق بن کر رہ گیا

ہماری ویب  |  Mar 05, 2020

پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر اکثر و بیشتر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں لیکن اِس بار تو حد ہی ہو گئی۔

ڈرامہ نِگار نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی جس کا موضوع عورت مارچ میں استعمال کئے جانے والے نعرے تھے۔ گفتگو کے پینل میں خلیل الرحمٰن قمر اور خاتون صحافی و سماجی کارکن ماروی سرمد موجود تھیں۔

اینکر کے سوال کے جواب میں خلیل الحمٰن قمر نے ابھی بولنا ہی شروع کیا تھا کہ ماروی سرمد نے میرا جسم میری مرضی کا زوردار نعرہ لگایا جس پر خلیل الرحمٰن صاحب اپنے آپے سے باہر ہو گئے اور اخلاقیات کی دھجیّاں بکھیر دِیں۔

واقعہ کے بعد سے اب تک سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور ڈھیروں ڈھیر میمز بنا کر مصنف کا مذاق بنا ڈالا، آئیے ان ہی میں سے چند میمز دیکھتے ہیں۔








مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More