پی ایس سیزن فائیو میں مسلسل تین میچز ہارنے کے بعد بالآخر گزشتہ روز لاہور قلندرز کی ٹیم میچ جیت ہی گئی۔
پاکستان کے معروف اور دِلوں پر راج کرنے والے گلوکار علی ظفر نے لاہور قلندرز کی جیت کو اپنے نئے گانے میلہ لوٹ لیا سے مِلا دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکار نے ٹوئٹ کیا کہ 'ہم نے گانا کیا بنایا رانا صاحب جیت گئے'، ساتھ ہی علی ظفر نے مبارکباد بھی دِی۔
دوسری جانب گلوکار علی ظفر نے اپنا نیا یوٹیوب چینل متعارف کروا دِیا جس پر ان کے مداح ان سے بات کر سکیں گے۔ اِس کی خبر بھی انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے دِی۔
علی ظفر نے لکھا کہ 'بھائی سے باتیں کرنے کے لیے بھائی کا چینل سبسکرائب کرو اور جو مسئلہ ہے بول ڈالو کیونکہ بھائی حاضر ہے'۔
علی ظفر کے ٹوئٹ کے بعد مداح بھی فوراً ریپلائی کرنا شروع ہو گئے اور ان کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنا شروع کر دیا۔