گزشتہ ماہ ہم ٹی وی سے شروع ہونے والا ڈرامہ پیار کے صدقے چند دِنوں میں ہی بے حد مقبول ہو گیا۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس ڈرامے کے چرچے ہر جگہ کیوں ہیں؟ ہر آنے والی قسط سے چند منٹوں کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتا ہے جس میں یمنیٰ زیدی کی منفرد اور خوبصورت اداکاری ہوتی ہے۔
ڈرامہ میں مرکزی کِردار بلال عباس خان اور یمنیٰ زیدی ادا کر رہے ہیں۔
ڈرامہ میں یمنیٰ ماہ جبین کا کردار کر رہی ہیں جبکہ بلال عباس عبداللہ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
ڈرامہ میں ماہ جبین کی معصومیت ناظرین کا دِل جیت رہی ہے۔