پی ایس ایل فائیو کا ترانہ گانے والے گلوکار عاصم اظہر نے گزشتہ روز ہونے والے میچ میں پشاور زلمی کی شکست کے بعد اداکارہ ہانیہ عامر سے سوال کیا کہ شکست کھانے کے بعد کیسا محسوس ہو رہا ہے؟
کل کے روز کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان 15واں میچ راولپنڈی میں کھیلا گیا اور اِس میچ میں بابر اعظم کی بہترین بلے بازی کی بدولت کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ کے 15ویں میچ میں پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے ہرایا۔
گزشتہ روز پشاور زلمی کی شکست کے بعد گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں گلوکار عاصم اظہر ہنستے ہوئے ہانیہ عامر سے پوچھتے ہیں کہ ’ کیسا لگ رہا ہے ہار کر؟‘
عاصم اظہر کے سوال پر ہانیہ عامر نے جواب دیا کہ ویسے پشاور زلمی نے بہت اچھا کھیلا۔ جس پر عاصم قہقہے لگاتے ہوئے بولتے ہیں کہ ’نہیں نہیں آج تو کراچی کا دن تھا۔
دوسری جانب عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر اپنی اور ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں گلوکار اور ہانیہ عامر مزاحیہ انداز میں لڑتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔