پاکستان میں دلہنوں کے لال جوڑے پہننے کا رواج کیوں ختم ہو رہا ہے؟

ہماری ویب  |  Mar 02, 2020

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار ہوں یا اداکارائیں، ہمیشہ ہی ایک نیا ٹرینڈ سیٹ کرنے کا باعث بنتے ہیں۔ ہر شخص کی مختلف پسند ہوتی ہے، کچھ لوگ ان پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں جبکہ چند افراد ان کو سراہتے بھی ہیں۔

پاکستان میں شروع سے ہی ایک روایت چلی آرہی ہے جس کے تحت دلہن سرخ جوڑے میں ملبوس نظر آتی ہے جبکہ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ شادی کے موقع پر نئی نویلی دلہن کو سفید اور کالے رنگ سے دور رہنا چاہئیے۔ لیکن اب تقریباً ہر روایت ہی تبدیل ہو رہی ہے۔

بہت سی دلہنیں شادی میں سرخ رنگ کے جوڑے کے علاوہ بھی پہن رہی ہیں۔ اس کی بہترین مثال ہماری شوبز انڈسٹری میں ملتی ہے۔ آج ہم آپ کو ان اداکاروں کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے اپنی شادی پر روایتی لال رنگ کا جوڑا پہننے کے بجائے نئی تاریخ رقم کی۔

سعدیہ غفار

اس کی بہترین اور سب سے حالیہ مثال اداکارہ سعدیہ غفار کی گزشتہ روز ہونے والی شادی ہے جس میں انہوں نے لال رنگ کا جوڑا پہننے کے بجائے سنہرے رنگ کا جوڑا زیب تن کیا۔ سنہرے رنگ کا جوڑا کوئی انوکھی بات نہیں البتہ اس پر اوڑھے جانے والے دوپٹے کا رنگ ضرور انوکھا ہے۔




نیمل خاور خان

اب بات کرتے ہیں پاکستان کی پسندیدہ دلہن اداکارہ نیمل خاور خان کی۔ نیمل نے بھی اپنی شادی پر آف وائٹ رنگ کا خوبصورت جوڑا پہنا، جسے پورے پاکستان کی خواتین نے بے حد سراہا۔


عائشہ خان

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ایک اور اداکارہ عائشہ خان نے اپنی بارات والے دِن پیچ کلر کا جوڑا پہنا۔ بہت سے لوگوں نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا کہ عموماً اس رنگ کا جوڑا ولیمہ کے روز پہنا جاتا ہے جبکہ بارات والے دِن گہرے رنگ کے جوڑے زیب تن کئے جاتے ہیں۔


زارا نور عباس

اب بات کرتے ہیں ہر دِلعزیز اداکارہ زارا نور عباس کی جنہوں نے تو تاریخ ہی رقم کر دی۔ زارا نے ولیمہ کے روز کالے رنگ کا جوڑا پہن کر سب کو حیران کر دیا۔ لوگوں نے زارا کے اِس ولیمہ لک کو بے حد سراہا۔


مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More