گزشتہ روز پاکستان کے پسندیدہ گلوکار علی ظفر کی جانب سے اپنے مداحوں کے لئے گانا 'میلہ لوٹ لیا' پیش کیا گیا جو ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
گانے کی ویڈیو کے لئے گلوکار نے اپنے مداحوں سے مخصوص اسٹیپس پر مشتمل ڈانس کی ویڈیو مانگی تھی۔ نا صرف مداح بلکہ علی ظفر نے مختلف فنکاروں کو بھی ڈانس کی ویڈیو میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ ماریہ واسطی نے علی ظفر کے گانے کی ویڈیو میں ڈانس کرنے سے انکار کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے ٹوئٹ کیا کہ وہ علی ظفر کے نئے پی ایس ایل گانے کے لئے ڈانس نہیں کرسکتی ہیں۔
اداکارہ نے علی ظفر کے گانے کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا اور ان کے اتنے کم وقت میں بنائے جانے والے گانے پر داد دِی۔