پاکستان کے لیجنڈ جنید جمشید نے اپنی زندگی میں کچھ ایسی باتیں بتائیں جنہیں ہم سب کو مختلف قسم کی خرید و فروخت کے وقت یاد رکھنا چاہئیے۔ اِس کے علاوہ جنید جمشید نے اپنی زندگی میں یہ بھی بتا دِیا تھا کہ انہوں نے اپنا کاروبار کس طرح سیٹ کیا اور انہیں کیا کیا مشکلات پیش آئیں۔
جنید جمشید کے مطابق گلوکاری چھوڑنے کے بعد انہیں مالی طور پر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کے پاس پیسے ختم ہو چکے تھے لیکن انہوں نے اللہ پر توکل کرنا نہ چھوڑا۔
انہوں نے ایک دوست کے ساتھ مل کر کپڑوں کاروبار شروع کیا جس کے آغاز میں ہی انہیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
جنید جمشید کے مطابق انہوں نے مولانا طارق جمیل کا یہ قول سن رکھا تھا کہ اگر تم اللہ کے لئے کچھ چھوڑو گے تو اللہ اس سے بہتر چیز تمہیں دے گا۔ اِسی لئے انہیں ایمان تھا کہ میرے ساتھ اچھا ہی ہو گا۔
ایسے مشکل ترین حالات سے گزرنے کے بعد اور ایمانداری سے جنید جمشید نے اپنے کپڑوں کا بزنس سیٹ کیا۔