گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم 'پرے ہٹ لو' میں جہاں فنکاروں کی دل چھو لینے والی اداکاری نے مداحوں کو متاثر کیا وہیں فلم میں موجود گانے بھی سب کو بہت پسند آئے۔
'پرے ہٹ لو' فلم کے گانے مداحوں نے اتنے پسند کئے کہ ہر شادی فنکشن میں اس فلم کے گانے بجائے گئے۔
دوسری جانب چند صارفین کی جانب سے فلم کے موسیقار جمی خان' کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ فلم 'پرے ہٹ لو' کا مقبول ہونے والا گانا 'ہائے دل' ایک ہسپانوی گانے 'صوفیہ' کی نقل ہے جس کی گلوکاری الوارو سولر نامی گلوکار نے کی۔
ٹوئٹر پر ایک خاتون نے ٹوئٹ کیا کہ 'جمی خان کا گانا ہائے دل کافی منفرد ہے اور میں کافی متاثر ہوئی تھی پاکستانیوں نے ایسا گانا بنایا لیکن پھر ایک قریبی ساتھی نے مجھے ایک ہسپانوی گانا سنایا جس کی نقل کر کے ہائے دل بنایا گیا، زبردست'۔
سوشل میڈیا پر گلوکار جمی خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا گیا وہی لوگ یہ بھول گئے کہ 'ہائے دل' کی کمپوزیشن آذان سمیع خان نے کی جبکہ اس گانے کے بول عاصم رضا نے لکھے تھے۔
اس گانے سے متعلق فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار شہریار منور کا کہنا تھا کہ گانا کسی گانے سے متاثر ضرور ہو سکتا ہے لیکن یہ اس کی کاپی نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'نقل کا الزام لگانا کافی سخت ہے اور کیوں کہ دو گانے سننے میں ایک جیسے لگتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ یہ نقل ہی ہیں، کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کچھ جانے بغیر دوسرے پر نقل کا الزام عائد کرے۔