علی ظفر کے گانے میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔۔۔ علی عظمت نے قوم کے نام ایک اہم پیغام دے دِیا

ہماری ویب  |  Feb 27, 2020

گزشتہ روز گلوکار علی عظمت نے ایک پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے علی ظفر کے گانے کی ویڈیو میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی۔

علی عظمت کا کہنا تھا کہ 'میں اپنے ڈانس کی وڈیو علی ظفر کو بنا کر بھیجوں گا تاکہ وہ وڈیو اپنے گانے میں رکھیں'۔

علی عظمت نے کہا کہ 'گانے سے متعلق سارا تنازع بنایا گیا ہے، مجھے دکھ ہوا کہ علی ظفر کا گانا چلانے کی اجازت نہیں دی گئی'۔

گلوکار نے پی ایس ایل فائیو کے ترانے کے حوالے سے مزید کہا کہ 'پی سی بی کے آفیشلز نے بتایا، کچھ بلاگرز ہیں جو گانے پر تنقید کررہے ہیں لیکن میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ اس مہم کے پیچھے علی ظفر ہیں یا نہیں۔ علی ظفر میرا دوست ہے، چھوٹے بھائیوں کی طرح ہے، میں تو کہتا ہوں علی ظفر 10 گانے اور بنائیں'۔

علی عظمت نے پروگرام میں اپنے مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 'ہمیں بطور قوم ہر اِس موقع پر بننے والے ہر گانے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، ہمیں ہر فنکار کے گانے کا خیر مقدم کرنا چاہیئے جو اپنے گانے کے ذریعے کرکٹ اور پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں'۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More