پی ایس ایل کے دیوانے شوبز انڈسٹری میں بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔
گزشتہ روز پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے نامور اداکار اسد صدیقی نے اہلیہ زارا نور عباس پر بنا ایک میم شیئر کردیا۔
شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اسد صدیقی اور زارا نور عباس اکثر و بیشتر ایک دوسرے کے لیے مزاحیہ اور طنزیہ پوسٹ شیئر کرتے رہتے ہیں۔
اداکار کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی گئی جس میں زارا نور کی کرکٹ کھیلتی نظر آرہی ہیں۔ یہ تصویر ڈرامہ عہدِ وفا کے ایک سین کی ہے۔ تصویر میں پی ایس ایل کے سیزن فائیو میں لاہور قلندرز کی مسلسل شکست پر مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لاہور قلندرز کو صرف ایک یہ کھلاڑی شکست سے بچا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم پی ایس ایل کے سیزن فائیو میں اب تک کامیابی سمیٹنے میں نا کام رہی ہے جبکہ ٹیم کی پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن ہے۔