ہماری ویب | Feb 26, 2020
پاکستان کو متعدد نامور ڈرامے دینے والے مصنف خلیل الحمٰن قمر میرے پاس تم ہو کے بعد سے اب تک خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
حال ہی میں خلیل صاحب پاکستان کے معروف اینکر پرسن وسیم بادامی کے پروگرام ہر لمحہ پر جوش میں بطور مہمان تشریف لائے۔ پوچھے جانے والے سوالوں کے دوران پروگرام کے میزبان نے ان سے سوال کیا کہ 'ڈرامہ الف کے بارے میں کیا کہیں گے؟'
سوال کے جواب میں خلیل الحمٰن قمر نے کہا کہ 'یہ ایک بہترین ڈرامہ ہے لیکن بد قسمتی سے اس ڈرامہ کو اتنی شہرت نہیں مِل سکی جتنی میرے پاس تم ہو کو مِلی'۔
View this post on Instagram A post shared by Wasim Badami (@waseembadami_official) on Feb 23, 2020 at 4:26am PST
A post shared by Wasim Badami (@waseembadami_official) on Feb 23, 2020 at 4:26am PST
خلیل الحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ 'اس ڈرامہ کے آن ائیر کرنے والوں نے یہ بڑی غلطی کی جو اسے میرے پاس تم ہو کے ساتھ آن ائیر کر دیا گیا'۔
خلیل الحمٰن قمر نے اِس حوالے سے کہا کہ 'اگر الف ہٹ ہوا ہوتا تو میں میرے پاس تم ہو اس وقت کبھی نا لگنے دیتا'۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More