اداکارہ عائزہ خان کی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر انٹری، بڑی کامیابی حاصل کرلی

ہماری ویب  |  Feb 25, 2020

پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر لاکھوں فالوورز کا سنگِ میل عبور کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری میں نام بنانے والی اداکارہ عائزہ خان کے 50 لاکھ فالوورز مکمل ہو گئے جس کے بعد وہ اتنے فالوورز حاصل کرنے والی چوتھی پاکستانی اداکارہ بن گئیں۔

اِن سے قبل پاکستان کی بہترین اور سب سے زیادہ شہرت پانے والی اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ سال اکتوبر میں انسٹاگرام پر 50 لاکھ سے زائد فالوورز مکمل ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

ماہرہ کے بعد ایمن خان پاکستان کی دوسری اداکارہ تھیں جن کے انسٹاگرام پر 50 لاکھ سے زائد فالوورز ہوئے تھے۔

ایمن خان کے بعد فالوورز کی دوڑ میں تیسرا نمبر اداکارہ ماورا حسین کا ہے جنہوں نے یہ کامیابی حاصل کی تھی۔

واضح رہے مقبول ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو میں اداکارہ عائزہ خان نے بہترین کردار ادا کیا تھا جس کے بعد انہیں بے حد مقبولیت حاصل ہوئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More