سری دیوی کی دوسری برسی پر اداکار انیل کپور کا جذبات سے بھرپور پیغام سوشل میڈیا پر جاری

ہماری ویب  |  Feb 25, 2020

بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سری دیوی کی دوسری برسی کے موقع پر اداکار انیل کپور نے انسٹاگرام پر ان کی یاد میں پوسٹ شئیر کر دی۔

گزشتہ روز بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی دوسری برسی کے موقع پر اداکار انیل کپور نے ان کے ساتھ گزرے لمحات پھر سے دہرائے اور سوشل میڈیا پر ان کے لیے اپنے جذبات شئیر کئے۔

انیل کپور نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر لکھا کہ سری! 2 سال گُزر گئے ہیں اور ہم آپ کو روز یاد کرتے ہیں،’اِس موقع پر پُرانی یادوں کا تصور ایک تلخ احساس ہے۔

بھارتی اداکار نے سری دیوی کے ہمراہ گزارے وقت کا شکر ادا کیا اور کہا کہ وہ ہمیشہ ہمارے خیالات اور دُعاؤں میں شامل رہیں گی۔

واضح رہے کہ دو سال قبل سری دیوی دبئی میں ایک تقریب کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More