ڈرامہ سیریل محبت نا کریو میں 'ندا' کا کِردار کرنے والی یہ اداکارہ حقیقت میں کون ہے؟ جانئیے

ہماری ویب  |  Feb 25, 2020

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی ایسے ستارے ہیں جِن کے بارے میں آپ نہیں جانتے۔ ایسے فنکار انڈسٹری میں آتے تو کافی خاموشی سے ہیں لیکن کچھ ہی عرصے میں اپنی مسلسل محنت اور جاندار اداکاری سے لوگوں کے دِلوں میں گھر کر لیتے ہیں۔

حال ہی میں ایک ڈرامہ محبت نا کریو میں ندا کا کردار نبھانے والی مریم نفیس کو کافی پسند کیا جا رہا ہے گو کہ ڈرامے میں ان کا کردار منفی ہے لیکن اس کے باوجود بھی اداکارہ کی زبردست پرفارمنس کو مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مِل رہی ہے۔

مریم نفیس 20 فروری 1994 کو اسلام آباد میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم بھی وہیں سے حاصل کی جبکہ اب اپنے کام کی وجہ سے وہ کراچی میں ہی رہائش پذیر ہیں۔ مریم کو شروع سے ہی اداکاری کا کافی شوق تھا۔


مریم کی فیملی کے حوالے سے بات کی جائے وہ تین بہن بھائی ہیں۔ مریم کا نمبر پہلا ہے جبکہ ان سے چھوٹے ایک بہن اور ایک بھائی ہیں۔


مریم نفیس نے بطور ماڈل شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا جبکہ ڈرامہ انڈسٹری میں انہوں نے اپنا ڈیبیو 2015 کے سپر ہٹ ڈرامہ سیریل 'دیارِ دِل' سے کیا تھا۔


مریم نے اس کے بعد متعدد ڈراموں میں بطور معاون اداکارہ فرائض انجام دیے۔ جِن ڈراموں میں اداکارہ نے اداکاری کے جوہر دِکھائے ان میں دیارِ دِل، عشقِ بے نام، حیا کے دامن میں، یقین کا سفر، دلِ بےرحم، یاریاں، میرے محسن، کم ظرف و دیگر شامل ہیں۔

اداکارہ مریم نفیس کے ان دنوں دو ڈرامے 'محبت نا کریو' اور 'منافق' آن ائیر ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More