پاکستانی شوبز انڈسٹری کی پسندیدہ جوڑی احد رضا میر اور سجل علی نے برطانیہ میں فٹبال ٹیم خرید لی۔
تفصیلات کے مطابق اداکار احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی نے بی بی سی ایشین نیٹ ورک کی نورین خان کے ساتھ مل کر آئی پی ایل کی فٹبال ٹیم ڈربی کروسیڈرس کو خریدا ہے۔
تاہم اس حوالے سے احد رضا میر کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے فٹبال کے بہت بڑے پرستار رہے ہیں۔ اپنی فٹبال ٹیم کا اعلان کرنے پر وہ بہت خوش ہیں۔ آئی پی ایل سوکر ایک باضابطہ انڈور فٹبال مقابلہ ہے۔
آئی پی ایل سوکر ایونٹ میں باکسنگ کے بادشاہ عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم لندن ٹیم کے مالک ہیں جبکہ ٹورنامنٹ کا آغاز رواں برس جون میں ہونے کا امکان ہے۔