ہریتھک روشن کا ہکلاہٹ کے شکار پاکستانی کو اہم پیغام۔۔۔ سب کے دِل جیت لئے

ہماری ویب  |  Feb 24, 2020

بالی ووڈ کے سپر اسٹار ہریتھک روشن نے ہکلاہٹ کے شکار پاکستانی طالب علم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اپنے مقصد سے پیچھے نہ ہٹنے کی تلقین کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہریتھک روشن نے ایک پاکستانی لڑکی کی ٹوئٹ کا جواب دِیا۔

لڑکی نے لکھا کہ ان کے کزن اٹک اٹک کر بولتے ہیں اور یونیورسٹی میں ایک پریزینٹیشن کے دوران لیکچرار نے کہا کہ اگر تم ٹھیک سے نہیں بول سکتے تو پڑھائی چھوڑ دینی چاہیے۔ لڑکی نے مزید لکھا کہ لیکچرار کے اس رویہ کے بعد سے ان کا کزن ڈپریشن میں مبتلا ہے اور اپنے آپ کو کمرے میں بند کیا ہوا ہے۔


بھارتی اداکار ہریتھک روشن نے جواب میں لکھا کہ 'اپنے کزن سے کہو کہ لیکچرار اور ان کے مشورے کا کزن کی ہکلاہٹ سے کوئی تعلق نہیں، اٹک اٹک کر بولنا کچھ بڑا کرنے سے آپ کے کزن کو نہیں روک سکتا'۔

پاکستانی لڑکی کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ 'وہ اپنے کزن کو بتائیں کہ اس میں ان کا کوئی قصور نہیں اور نہ ہی ان کو اس میں شرم محسوس کرنی چاییے، تاہم جو لوگ انہیں شرم دلاتے ہیں وہ خود دماغ سے خالی ہیں'۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More