مداحوں کا انتظار ہوا ختم، شوبز کے مشہور جوڑے کی شادی کی تقریبات شروع ہو گئیں

ہماری ویب  |  Feb 24, 2020

معروف اداکار جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کی ڈھولکی کی تصاویر نے پورے سوشل میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکار احد رضا میر کی والدہ اور سجل کے بھائی نے اسٹوری شئیر کی تھی جس میں پھولوں کے درمیان کیک رکھا گیا تھا۔ کیک پر احد اور سجل کی ڈھولکی لکھا تھا، اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد احد اور سجل کے مداح نہ صرف خوش ہیں بلکہ دونوں کو شادی کی مبارکباد بھی دینے کے لیے بے چین ہیں۔


واضح رہے دونوں اداکاروں کی جانب سے ابھی اس قسم کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

مداحوں کو اس تقریب کے دولہا اور دلہن کی تصویروں کا بے صبری سے انتظار ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سجل کی جانب سے انسٹاگرام پر کچھ ایسی تصاویر شیئر کی جا رہی تھیں جس سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا تھا کہ شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More