شوبز کے ستاروں کی زندگی کے کچھ ایسے حقائق جو شاید آپ کو بھی معلوم نہ ہوں

ہماری ویب  |  Feb 21, 2020

پاکستانی شوبز سے تعلق رکھنے والے ستاروں کی زندگی کے کچھ ایسے حقائق بھی ہیں جو شاید آپ میں سے کسی کو نہیں معلوم۔

آئیے جانتے ہیں کون ہیں وہ فنکار اور کیا ہیں ان کے راز؟

فہد مصطفیٰ اور صنم بلوچ


صنم بلوچ پاکستان کی وہ اداکارہ ہیں جن کو جو مرضی کردار دے دو، ایسا لگے گا جیسے یہ کردار ان ہی کے لئے بنا ہے۔ لیکن کیا آپ سب کو معلوم ہے کہ صنم کو انڈسٹری میں لانے والا کون تھا؟ ان زبردست اداکارہ کو شوبز انڈسٹری میں متعارف کروانے والے اور کوئی نہیں بلکہ ہم سب کے پسندیدہ فہد مصطفیٰ تھے۔ فہد مصطفیٰ اور صنم بلوچ فیملی فرینڈز بھی ہیں۔

ماہرہ خان


ماہرہ خان سے کون ناواقف ہو سکتا ہے؟ پاکستان کی بہترین اداکارہ جو بالی ووڈ کے کنگ خان کے ساتھ بھی فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھا چکی ہیں۔ ماہرہ کا تعلق ایک مڈل کلاس فیملی سے ہے جبکہ انہوں نے 2011 میں نیت ڈرامے سے اپنی اداکاری کے سفر کا آغاز کیا تھا۔ ماہرہ خان اپنے بیٹے اذلان کے حوالے سے کافی حساس ہیں۔ وہ کبھی کسی بھی ڈرامہ یا فلم کی شوٹنگ میں اپنے بیٹے کے بغیر نہیں جاتیں۔ اور جہاں ان کے بیٹے کو لے جانے کی اجازت نا ملے، ماہرہ وہ پروجیکٹ ہی سائن نہیں کرتیں۔

عاطف اسلم


عاطف اسلم پاکستان کے وہ گلوکار ہیں جن کے دنیا میں ہر جگہ مداح موجود ہیں۔ ان کی میٹھی آواز اور خوبصورت گانے نا صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی کافی مقبول ہیں۔ عاطف اسلم کو پاکستانی گورنمنٹ کی طرف سے 2008 میں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ عاطف اسلم کو جس وقت تمغہ امتیاز ملا اس وقت ان کی عمر 25 سال تھی۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر انسان تھے۔

فیصل قریشی


فیصل قریشی بھی پاکستان کے نامور اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان کا مشہور ترین ڈرامہ ہمسفر جس میں اشعر کا کردار فواد خان نے کیا، اس کردار کی پیشکش پہلے فیصل قریشی کو کی گئی تھی۔ یہ بات اداکار فیصل قریشی نے ایک انٹرویو کے دوران بتائی تھی۔

ثروت گیلانی


ثروت گیلانی کو شوبز انڈسٹری میں آنے کا کوئی شوق نہیں تھا نا ہی انہیں اداکاری میں کوئی دِلچسپی تھی لیکن ایک مرتبہ یہ اپنی بہن کو ان کی شوٹنگ لوکیشن سے پِک کرنے گئیں جہاں ان کی بہن ایک کمرشل کا شوٹ کروا رہی تھیں۔ ان کے ڈائریکٹر کو ثروت اس قدر پسند آگئیں کہ انہوں نے ان کو اداکاری کے لئے قائل کر ہی لیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More